ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / غزہ میں اسرائیل کے ساتھ ’تعاون‘ کے الزام میں تین افراد کو پھانسی دے دی گئی

غزہ میں اسرائیل کے ساتھ ’تعاون‘ کے الزام میں تین افراد کو پھانسی دے دی گئی

Thu, 06 Apr 2017 20:05:59  SO Admin   S.O. News Service

غزہ،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حماس سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل سے تعاون کرنے کے الزام میں تین فلسطینیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔بیان کے مطابق تین فلسطینیوں کو جن کی عمریں 32، 42 اور 55 سال ہیں عدالت کی جانب سے بغاوت اور غیر ملکی پارٹیوں کے ساتھ مل کر سازشیں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر یہ سزا دی گئی۔ان افراد کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ انھیں ایک سال سے چھ ماہ کے عرصے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔یہ پھانسیاں حماص کی جانب سے گذشتہ ماہ ایک اعلیٰ اہلکار میزان فقھا کے قتل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد دی گئی ہیں۔ اعلی اہکار کے قتل کا الزام اسرائیل اور مقام معاونوں پر لگایا جا رہا تھا۔ہیومن رائٹس واچ نے جمعرات کو دی جانے والی ان پھانسیوں کو ’گھنونا عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’حماص نے اس عمل کے ذریعے اپنی طاقت نہیں بلکہ کمزوری ظاہر کی ہے‘۔یاد رہے کہ 1967 کی مشرق وسطی کی جنگ کے دوران اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لیا تھا۔ بعد میں 2005 میں اسرائیل نے اپنی افواج اور کوئی سات ہزار کے قریب آباد کاروں کو اس علاقے سے واپس بلا لیا تھا۔تب سے حماص کی جانب سے چلائی جانے والی انتظامیہ 22 افراد کو پھانسیاں دے چکی ہیں جن میں سے حالیہ پھانسی مئی 2016 میں دی گئی۔اس کے علاوہ حماص 2014 میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران کوئی 23 افراد کو بنا کسی مقدمات کے بھی ہلاک کر چکی ہے۔


Share: